لاہور(پی پی آ ئی) پنجاب اسمبلی نے وزراکی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات کا گورنر کی جانب سے واپس بھیجا گیا ترمیمی بل دوبارہ کثرت رائے سے منظور کر لیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 18 منٹ تاخیر سے شروع ہوا تو سابق سینیٹر نجمہ حمید کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ایوان نے معذور افراد کا خود مختاری بل، متحدہ علما بورڈ بل، پنجاب ٹرسٹس ترمیمی بل اور پرونشل موٹر وہیکل ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیے جبکہ ایوان نے وزرا کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات کا گورنر کی جانب سے واپس بھیجاگیا ترمیمی بل بھی دوبارہ کثرت رائے سے منظور کرلیا، اس پر اپوزیشن آوازیں اٹھاتی رہ گئی۔
Next Post
عمران خان کی ہدایت پر ’الیکشن کراؤ، ملک بچاؤ‘ تحریک کا شیڈول جاری
Tue Dec 6 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی)ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر ’الیکشن کراؤ، ملک بچاؤ‘ تحریک کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کا آغاز لاہور میں حماد اظہر کے حلقہ این اے 126 سے آغاز ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ اس […]