لاہور(پی پی آ ئی) روس پاکستان کو انتہائی سستا تیل دینے پر تیار ہو گیا جس کے باعث عوام کو حکومت کی جانب سے بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق روس پاکستان کو بھارت اور چین جیسے ریٹ پر سستا تیل دے گا، بھارت اور چین روس سے عالمی مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی بیرل سستا تیل لے رہے ہیں۔روس پاکستان کو بھی برینٹ آئل مارکیٹ کے مقابلے میں 20 سے 30 ڈالر فی بیرل سستا تیل دے گا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ روس سے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے معاملہ پر جنوری میں پیش رفت متوقع ہے، روس کے ساتھ انشورنس، شپنگ اور دیگر چارجز پر بات ہونا باقی ہے۔
Next Post
ارشد شریف کیس، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس سے کئی چہرے بے نقاب ہوں گے:شیخ رشید
Tue Dec 6 , 2022
را ولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہاہے کہ ارشد شریف کیس میں بہت سارے چھپے چہرے بے نقاب ہوں گے۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ ارشد شریف کیس پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس قابل تحسین […]
