را ولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہاہے کہ ارشد شریف کیس میں بہت سارے چھپے چہرے بے نقاب ہوں گے۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ ارشد شریف کیس پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس قابل تحسین ہے، اس کیس میں بہت سارے چھپے چہرے بے نقاب ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ قوم عمران خان پر حملے اور اعظم سواتی کیس میں بھی سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔ 13 فراری پارٹیاں عمران خان کو نااہل کرانے کی بجائے الیکشن کی تیاری کریں۔روس سے تیل کا معاہدہ عوام کے سامنے لایا جائے۔
Next Post
اظہار رائے کے بغیر جمہوریت ادھوری ہے، وزیر اعظم
Tue Dec 6 , 2022
اسلام آباد(پی پی آ ئی)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اظہار رائے کے بغیر جمہوریت ادھوری ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے جرنلسٹ سیفٹی فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے حکومتی اقدامات کیے جا رہے ہیں کیونکہ آزادی اظہار […]
