اظہار رائے کے بغیر جمہوریت ادھوری ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد(پی پی آ ئی)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اظہار رائے کے بغیر جمہوریت ادھوری ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے جرنلسٹ سیفٹی فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے حکومتی اقدامات کیے جا رہے ہیں کیونکہ آزادی اظہار رائے معاشرے اور ملک کے لیے اہم ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی زندگی کے تحفظ کے لیے اقدامات حکومت کی ترجیح ہے جبکہ صحافی ارشد شریف کی قتل کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کے لیے خط لکھا تھا۔شہباز شریف نے کہا کہ صحافی میرے دل کے قریب ہیں اور صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا جو افسوسناک ہے۔ صحافیوں کے لیے فرائض کی انجام دہی کے دوران تحفظ اہم ہے۔

Next Post

مودی حکومت اپنے بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں کو کشمیریوں کو ہراساں کرنے کیلئے استعمال کر رہی ہے، امتیاز وانی

Tue Dec 6 , 2022
مظفر آ باد /سری نگر(پی پی آ ئی) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکرٹری اطلاعات اور ڈیموکریٹک پولٹیکل موومنٹ کے رہنما امتیاز احمد وانی نے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں این آئی اے،ایس آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جیسے بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں کو […]