خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رواں برس ملک میں ڈینگی کے 76 ہزار سے زائد کیسز، 136 اموات،آزاد کشمیر میں کوئی ہلاکت نہیں

اسلام آباد (پی پی آئی)رواں برس ملک بھر میں ڈینگی وائرس کے 76 ہزار 210 کیسز رپورٹ ہوئے اور سال بھر میں ڈینگی سے 136 اموات ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق رواں سال ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز اور اموات کی رپورٹ قومی ادارہ صحت نے وزارت صحت کو ارسال کر دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ یکم جنوری سے 5 دسمبر تک ملک میں 76 ہزار 210 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے اور سال بھر میں ڈینگی سے 136 اموات ہوئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال بیشتر ڈینگی کیسز اور اموات صوبہ سندھ سے رپورٹ ہوئیں، رواں سال سندھ میں 22 ہزار 495 ڈینگی کیسز اور 61 اموات رپورٹ ہوئیں۔صوبہ خیبر پختونخواہ میں 22 ہزار 799 ڈینگی کیسز اور 18 اموات، پنجاب میں 18 ہزار 797 کیسز اور 45 اموات اور بلوچستان میں 5 ہزار 283 کیسز اور 11 اموات رپورٹ ہوئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 5 ہزار 392 کیسز اور 11 اموات اور آزاد کشمیر سے 14 سو 44 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔