سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 تیسری بار انٹرنیشنل چیمپئن شپ جیت کر محمد آصف نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا:وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد (پی پی آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کو محمد آصف کو دوحہ میں ہونے والی انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ ورلڈ سنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ محمد آصف نے تیسری بار انٹرنیشنل چیمپئن شپ جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد آصف کی فیملی اور کوچ بھی اس جیت پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد آصف عالمی چیمپئن شپ جیتنے کے لیے دن رات محنت کرنے پر تعریف کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کو معیاری تیاری کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔