خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر تنویرالیاس کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)آزاد کشمیر کے اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ تنویرالیاس کو اخلاقیات کا سبق پڑھانے کی ضرورت ہے۔ راجہ فاروق حیدر نے وزیراعظم تنویرالیاس پر تنقید کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم بننے سے سب کچھ نہیں مل جاتا کچھ اپنا رویہ اور معیار ہوتا ہے اگر سردار تنویر الیاس تقریب میں مدعو نہیں تھے تو جانا ہی نہیں چاہیے تھا۔ تنویر الیاس نے وزیراعظم شہباز شریف کیلئے نامناسب الفاظ کہے جس سے بھارت کو پروپیگنڈا کرنے کا موقع ملا۔