شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن ایک پھر ملتوی ہونے کا خدشہ

کراچی (پی پی آئی کراچی اور حیدرآباد ڈویڑن کے 16 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے۔ پی پی آئی کے مطابق بلدیاتی الیکشن کراچی حیدرآباد ڈویڑن میں بارش و سیلاب کی وجہ سے تین بار ملتوی ہو چکے ہیں۔ اب ایک بار پھر 15 جنوری کو انتخابات کی تاریخ مقرر کی گئی ہے مگر کراچی حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں کئی رکاوٹیں ہیں۔ دادومیں اس وقت بھی سیلاب کی وجہ سے زیر آب، دیگر اضلاع میں بھی پولنگ اسٹیشنز کی عمارتیں خستہ حال ہیں۔ایم کیوایم سمیت کئی سیاسی جماعتیں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے حق میں نہیں۔ قانونی ماہرین سے التوا کے جواز کے لئے مشاورت کی جارہی ہے۔ کچھ کا خیال ہے کہ 5 ماہ کے وقفے کے بعد ووٹرز اور امیدوار بننے کے اہل افراد کی تعداد میں فرق آچکا ہے۔ ایم کیوایم حلقہ بندیاں تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔سندھ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں بھی بلدیاتی الیکشن، ترمیمی بلدیاتی قانون اور موجودہ صورتحال پر غور ہو گا۔