شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکہ سے آئے ہوئے ڈاکٹرطارق رحیم کا دورہ المصطفیٰ میڈیکل سینٹر

کراچی (پی پی آئی) امریکہ (شگاگو) سے آئے ہوئے ڈاکٹرطارق رحیم نے کراچی کی ممتازکاروباری شخصیت جاوید غوری کے ہمراہ المصطفیٰ میڈیکل سینٹرگلشن اقبال کا دورہ کیا۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب،ڈاکٹرعبدالرحیم،معین خان،فرحان اشرفی بھی موجودتھے۔حاجی حنیف طیب نے گفتگوکرتے ہوئے انہیں بتایا کہ المصطفیٰ پاکستان کے طول وعرض میں تعلیم،صحت اورسماجی کاموں کے ذریعہ بلاتخصیص رنگ ونسل انسانیت کی خدمت سرانجام دینے والا ادارہ ہے جس کے تحت اسکولز،کالجز،ہسپتال،کلینکس،یتیم خانے اوراولڈ ہومزچل رہے ہیں۔بعدازاں مہمانوں کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا گیا انہوں نے سینٹر میں آئی سی یو،بلڈبنک،لیبارٹری اورنوزائیدہ بچوں کے وارڈ کامعائنہ کیا،کام کے معیارکی تعریف کی