اداروں کے خلاف نعرے بازی، گلوکار سلمان احمد کیخلاف مقدمہ درج

کو ئٹہ(پی پی آ ئی) اداروں کے خلاف نعرے بازی کر نے پر بلوچستان کے ضلع کیچ میں گلوکار سلمان احمد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنا یا ہے کہ گلوکار سلمان احمد نے 26 نومبر کو راولپنڈی میں جلسے کے دوران سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے خلاف نعرے لگوائے اور فوج مخالف تقریر کی ہے۔یہ مقدمہ شعیب علی نامی شخص کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی پانچ دفعات کے تحت سٹی پولیس سٹیشن تربت میں درج کرایا گیا ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق گلوکار سلمان احمد، جو کہ تحریک انصاف کے کارکن بھی ہیں، نے راولپنڈی میں تحریک انصاف کے جلسہ عام میں ’گو باجوہ گو‘ کے نعرے لگوائے اور پاک فوج کے خلاف بھی باتیں کیں۔خیال رہے کہ اب تک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تحریک انصاف کے تین رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف اس نوعیت کے مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ دیگر دو رہنماؤں میں اعظم سواتی اور شہباز گل شامل ہیں۔سلمان احمد نے ٹوئٹر پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اظہار رائے کی آزادی کو روکنے کے لیے ایف آئی آر کون درج کر سکتا ہے؟‘ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ان کے خلاف ایک مشکوک ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔

Next Post

گلگت بلتستان میں درجہ حرارت حددرجہ گر گیا،2 ماہ کیلئے عدالتیں بند، تدریسی عمل روک دیاگیا

Wed Dec 7 , 2022
گلگت(پی پی آ ئی)گلگت بلتستان میں درجہ حرارت حد درج گر جانے کے باعث عدالتیں 2 ماہ کیلئے بند کردی گئیں،سکولوں میں تدریس کا عمل بھی بند کردیاگیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق گلگت بلتستان میں درجہ حرارت حد درجہ گر جانے کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی، شدید سردی […]