پاکستان کے روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکا کا ردعمل

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)امریکا نے کہا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں پر دنیا بھر کی مشکلات کو سمجھتے ہیں اسی لئے روس سے تیل خریدنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔امریکی نشریاتی ادارے ’وائس آف امریکا‘ کے مطابق پاکستان کے روس سے رعایتی نرخوں پر تیل خریدنے کے اعلان پر امریکا کے محکمہ خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ انہیں اس حوالے سے علم ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ ہمیں اس دباؤ کا احساس ہے جس کا سامنا دنیا بھر حکومتیں ایندھن کی خریداری کے لئے کررہی ہیں۔ ہم اس بارے میں بہت واضح ہیں کہ ہر ملک کو اپنے حالات کے مطابق توانائی کے ذرائع کی درآمدات کے بارے میں اپنی مرضی سے راستہ اختیار کرنا ہے۔امریکا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یوکرین اور یورپ میں روس کے اقدامات نے واضح طور پر یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ توانائی کا قابل بھروسہ برآمد کنندہ نہیں، ہم روس پر طویل مدتی انحصار کو کم کرنے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔خیال رہے کہ وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے دو روز قبل اعلان کیا تھا کہ روس نے پاکستان کو خام اور قابل استعمال تیل رعایتی قیمت پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس سے تیل کی خریداری سے متعلق معاملات طے ہونا باقی ہیں، امید ہے آئندہ ماہ معاہدہ طے پانے کے بعد تیل کی فوری فراہمی شروع ہوجائے گی۔

Next Post

مقبوضہ جموں و کشمیر:جموں میں پولیس سٹیشن پر دستی بم سے حملہ

Wed Dec 7 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم حملہ آوروں نے ضلع جموں میں ایک پولیس اسٹیشن پردستی بم سے حملہ کردیا۔ کشمیرمیڈیا کے مطابق ضلع کے علاقے سدھرا میں نامعلوم افراد نے پولیس اسٹیشن پر دستی بم پھینکاجوتھانے کے باہر زوردار دھماکے سے […]