ارشد شریف قتل کیس حکومتی جے آئی ٹی مسترد، سپریم کورٹ کا نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر حکومت کی طرف سے اس مقدمے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی سپیشل جے آئی ٹی (مشترکہ تحقیقاتی ٹیم) مسترد کر دی اور عدالت عظمٰی نے تحقیقات کے لیے نئی سپیشل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ارشد شریف کے قتل سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ اس واقعے کی تفتیش سینیئر اور آزاد افسران سے کرائی جائے جو معاملہ فہم اور دوسرے ملک سے شواہد لانے کے ماہر ہوں۔عدالت نے یہ ابزرویشن بھی دی ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے بھی معاونت ضروری ہو تو وزارت خارجہ معاونت کرے۔خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے حال ہی میں ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق آئی ایس آئی، آئی بی اور ایف آئی اے افسران شامل کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

Next Post

معروف نعت خواں جنید جمشید کی چھٹی برسی عزت وہ احترام کے ساتھ منائی گئی

Wed Dec 7 , 2022
کراچی(پی پی آ ئی) معروف نعت خواں جنید جمشید کی چھٹی برسی بدھ کے روز عزت وہ احترام کے ساتھ منا ئی گئی۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کی گئی۔ جنید جمشید 3 ستمبر 1964 کوکراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے وائٹل سائز کے نام سے پاپ موسیقی کا بینڈ تشکیل دیا جس میں بطور گلو کار […]