کراچی(پی پی آ ئی) معروف نعت خواں جنید جمشید کی چھٹی برسی بدھ کے روز عزت وہ احترام کے ساتھ منا ئی گئی۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کی گئی۔ جنید جمشید 3 ستمبر 1964 کوکراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے وائٹل سائز کے نام سے پاپ موسیقی کا بینڈ تشکیل دیا جس میں بطور گلو کار 1987 میں کیریئر کا آغاز کیا۔ گیت ’دل دل پاکستان‘ نے ریکارڈ قائم کیا۔ 1999 میں ان کی دوسری سولو البم کے کئی گیت اْس دور کے سپر ہٹس میں شامل رہے۔ انہوں نے گلوکاری کے کیریئر میں وہ شہرت اور مقبولیت حاصل کی، جو بہت ہی کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔ 2002میں اپنی چوتھی اور آخری البم کے بعد جنید جمشید کا رحجان اسلامی تعیلمات کی جانب بڑھنے لگا اور ماضی کے پاپ اسٹار ایک نعت خواں کے طور پر ابھرتے نظر آئے۔ 2007میں جنید جمشید کو 500 بااثرمسلم شخصیات میں شامل کیا گیا، 2014 میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازاگیا۔ جنید جمشید کی خوبصورت نعتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں ان کے مداح انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔جنید جمشید 7 دسمبر 2016کو پی آئی اے کے اس بدقسمت طیارے میں سوار تھے، جو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوا، اس حادثے میں جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد اسلام آباد جا رہے تھے۔
Next Post
اسلام آباد میں معاشی ایمرجنسی افوا کے سوا کچھ نہیں: حنا پر ویز بٹ
Wed Dec 7 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)مسلم لیگ (ن)کی رہنما حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ غلط پیغام پھیلا رہے ہیں کہ شاید اسلام آباد میں معاشی ایمرجنسی لگنے جا رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما حناپرویز بٹ نے کہا ہے […]
