توشہ خانہ نااہلی کیس کیخلاف درخواست پر جلد فیصلہ کر دیں گے:اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس میں کہا ہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کے خلاف درخوا ست پر جلد فیصلہ کردیں گے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل علی ظفر، الیکشن کمیشن کے وکلا اور لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا بھی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے محسن شاہ نواز رانجھا سے استفسار کیا کہ کیا آپ کا ریفرنس تھا۔
محسن شاہ نواز رانجھا نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کو دی تھی، اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا تھا۔
عمران خان کے وکیل علی ظفر نے عدالت میں مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو مزید کوئی ایکشن لینے سے روکے، الیکشن کمیشن نے فوجداری کارروائی کے لیے کمپلینٹ فائل کی ہے، اور پارٹی سربراہ کو ہٹانے سے متعلق بھی کارروائی شروع کر دی ہے۔الیکشن کمیشن نے نمائندے نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو پہلے ہی روک رکھا ہے، کوئی کارروائی آگے نہیں بڑھا رہے۔عمران خان کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ کمیشن نے 13 دسمبر کیلئے ایک اور نوٹس جاری کیا ہیعدالت اسے روک دے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ عدالت اس کیس کی جلد سماعت کرکے فیصلہ کردے گی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Next Post

نومبر میں 81 لاپتہ افراد گھروں کو واپس پہنچ گئے لاپتہ افراد کمیشن کی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

Thu Dec 8 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) لاپتہ افراد کمیشن کی پیش رفت رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 81 لاپتہ افراد اپنے گھروں میں واپس پہنچ گئے۔ لاپتہ افراد کمیشن نے اپنی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ81 […]