صحافی ارشد شریف قتل کیس وزارت خارجہ کی تحریری رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزارت خارجہ نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کے حوالے سے تحریری رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی۔
ارشد شریف قتل سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں وزارت خارجہ نے تحریری رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی ہے۔تحریری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینیا اور متحدہ عرب امارات میں خصوصی نمائندہ بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے، جو مقامی حکام کیساتھ ارشد شریف قتل کی تحقیقات کا معاملہ اٹھائیگا۔وزارت خارجہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینیا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہی، پاکستان اور کینیا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے پر بھی غور جاری ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل جے آئی ٹی کیساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا، اور دفترخارجہ کا تعاون صرف باہمی قانونی معاونت اور ملزمان کی حوالگی درخواستوں تک محدود نہیں ہوگا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تحقیقات جلد مکمل کرنے کیلئے کینیا اور یو اے ای کے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں، کینیا کے سفیر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تحقیقات جلد مکمل کرکے رپورٹ فراہم کی جائے گی۔

Next Post

مقبوضہ وادی کشمیر، شدید سردی کے باعث ڈل جھیل کے کچھ حصے منجمد ہو گئے

Thu Dec 8 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سردی کے شدید ترین موسم ’چلہ کلان‘کے آغاز سے پہلے سے سخت سردی کا زور برابر جاری ہے جس کے باعث سرینگر کی شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کچھ حصے منجمد ہو گئے ہیں۔ مقبوضہ علاقے میں چلہ […]