اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ وادی کشمیر، شدید سردی کے باعث ڈل جھیل کے کچھ حصے منجمد ہو گئے

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سردی کے شدید ترین موسم ’چلہ کلان‘کے آغاز سے پہلے سے سخت سردی کا زور برابر جاری ہے جس کے باعث سرینگر کی شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کچھ حصے منجمد ہو گئے ہیں۔ مقبوضہ علاقے میں چلہ کلاں کا آغاز 21دسمبر سے ہوتا ہے۔ سخت سردی کا یہ موسم 31جنوری تک جاری رہتاہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی میں رات کے وقت درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہوئی ہے اور سیاحتی مقام پہلگام سرد ترین جگہ رہی ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.6ریکارڈ ہوا ہے جو رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ہے۔ دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مغربی ہواوں کی ایک تازہ لہر نو دسمبر کی شام تک وادی میں داخل ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں دس دسمبر کی شام تک برف باری کا امکان ہے۔