اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے نے والد کیخلاف درج مقدمات کو چیلنج کر دیا

کراچی(پی پی آئی) سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی نے والد کے خلاف درج مقدمات کالعدم قرار دینے اور پولیس کو مزید کارروائی سے روکنے کے لئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔بیرسٹر عثمان سواتی نے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پولیس کو سندھ میں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائے اور تمام مقدمات کو کالعدم قرار دیا جائے۔عثمان سواتی کے ہمراہ اپوزشین لیڈر حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور فردوس شمیم نقوی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔عثمان سواتی نے کہا کہ ہم نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ تمام مقدمے طلب کئے جائیں، ہمیں بتایا جائے کتنے مقدمات درج ہیں اور پولیس بتائے کہ مزید کتنے مقدمے ہیں کیونکہ قانون کے تحت صرف ایک مقدمہ ہی درج ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مقدمات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی ہے اور یہ بھی استدعا کی ہے کہ اس پٹیشن کا فیصلہ آنے تک مقدمات کی کارروائی اور سندھ پولیس کو مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائے۔