بھارت پاکستان میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث،عالمی برادری نوٹس لے: دفتر خارجہ

اسلام آباد(پی پی آ ئی)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، عالمی برادری کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بالی جمہوریت کانفرنس میں شرکت کے لئے انڈونیشیا کے دورے پر ہیں، پاکستان اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ہے، دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے، وزیر خارجہ نے بالی میں بوسنیائی ہم منصب ڈاکٹر بسیرا سے بھی ملاقات کی۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل 11 اور 12 دسمبر کو پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، اس دوران وہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات اور آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں، پاکستان میں بھارت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، عالمی برادری اس معاملے کا نوٹس لے، پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث قوتوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہ کرنا مایوس کن ہے، پاکستان نے بھارتی فیصلے پر مایوسی اور ناراضی کا اظہار کیا ہے، پاکستان نے طویل عرصے تک دہشت گردی کا سامنا کیا۔دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نام مذہبی آزادیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی فیصلے پر مایوسی ہوئی جبکہ بھارت کو فہرست میں شامل نہ کر کے امتیازی سلوک کا مظاہرہ کیا گیا ہے، امریکی کمیشن کی سفارش کے باوجود بھارت کو فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

Next Post

ارشد شریف قتل پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی قتل کی تحقیقات کیلئے آئی ایس آئی،آئی بی، ایف آئی اے اور پولیس نمائندوں پر مشتمل نئی جے آئی ٹی تشکیل

Thu Dec 8 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے سپیشل جے آئی ٹی آئی قائم کر دی گئی ہے اور وفاقی حکومت نے نئی خصوصی جے […]