عطا تارڑ اور فواد چوہدری کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر اعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کیس کے حوالے سے لیگی رہنما عطا تارڑ اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ جاری ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا ہے اورسلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک سرنڈر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔عدالتی حکم پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ شکر ہے ملک میں عدالتیں آزاد ہیں اور انصاف کا بول بالا ہے ورنہ تو تمام امیدیں ختم تھیں۔جواب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ نے کہا کہ الحمدللہ،یہ اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جس سے آپ لوگ بھی مستفید ہو رہے ہیں۔عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ویسے شہزاد اکبر کہاں ہیں آج کل، جنہوں نے یہ سب کیسز بنائے؟ اگر کہہں نظر آئے تو بتائیے گا ضرور۔ باقی حسد نہیں کرنا چاہیے۔ ”سڑیا نہ کر، دعا کریا کر“(جلا مت کرو، دعا کیا کرو)۔

Next Post

زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے: عائشہ غوث پاشا سعودی عرب سے کیش سپورٹ اور ادھار تیل پر بات چیت ہو رہی ہے

Thu Dec 8 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے کیش سپورٹ اور ادھار تیل پر بات چیت ہو رہی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے، […]