لاہور (پی پی آئی)پاک فیسٹ میوزک فیسٹیول 9 دسمبر کو لاہور میں ہو گا جس میں نامور گلوکار بھومیا پرفارم کریں گے۔میوزک فیسٹول کی آرگنائزر بسمہ اکبر کا کہنا ہے کہ میوزک گالا کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، پی پی آئی کے مطابق امید ہے کہ خوشگوار موسم میں شائقین اس میوزک فیسٹ سے بھر پور لطف اندوز ہوں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نامور گلوکار بھومیا خود میوزک فیسٹول کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرنا چاہتے تھے لیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے وہ نہ آ سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھومیا میوزک فیسٹول کا حصہ بنیں گے اور پاکستان کے نامور گلوکاروں کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
Next Post
عمر کوٹ میں ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے سیمینار کا انعقاد
Thu Dec 8 , 2022
عمرکوٹ (پی پی آئی)ووٹ کے قومی دن کے موقع پر الیکشن کمیشن کی جانب سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ریلی نکالی گئی،تفصیلات کے مطابق ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ہائی سکول ون میں سیمینار کا انعقاد […]
