کوئٹہ (پی پی آئی)پی ڈی ایم کے سربراہ اور جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کوئی خوش فہمی میں نہ رہے کہ جے یو آئی کمزور ہوگئی۔پی پی آئی کے مطابق ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت جے یو آئی کی صفوں میں دراڑ پیدا نہیں کرسکتی، بڑی اور اہم شخصیات جے یوآئی میں شامل ہورہی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام کی مضبوطی کے لیے وحدت کی ضرورت ہے، ہم فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے لییکام کریں گے، پاکستان کوامن کاگہوارہ بنائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق جے یو آئی (ف)کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوتیں پاکستان کیخلاف سازشیں کررہی ہیں، جمہوریت اور آئین کو کمزور کیا جارہا ہے تاکہ ملک کمزورہو۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ 3 سال میں پاکستان کومشکلات میں دھکیلا گیا، ریاست مدینہ کے نام پر عوام سے دھوکا کیا گیا، پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا، پاکستان کاروپیہ ڈالر کے مقابلے قدر کھو بیٹھا ہے، آج ہم دوست ممالک کا اعتمادبحال کرنیکی کوشش کررہے ہیں۔
Next Post
جب تک عوامی مفادات کی حامل پالیسیاں نہیں ہوں گی، عدم استحکام آتا رہے گا: عبدالمالک بلوچ
Thu Dec 8 , 2022
کوئٹہ (پی پی آئی)بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کہتے ہیں سیاسی معاملات میں جب زمینی حقائق نظر انداز کیے جاتے ہیں تو نتائج کسی بھی طور پر مثبت سامنے نہیں آسکتے۔انہوں نے کہا، ”ہم ہمیشہ سے یہ کہتے آرہے ہیں کہ یہاں جغرافیائی […]
