اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آبادہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) میں اہم عہدوں کی تعیناتی کی درخواست پر سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کو نوٹس کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان انفارمیشن کمیشن میں اہم عہدوں کی تعیناتی کے لئے درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی۔درخواست گزار کی جانب سے وکلا نے مؤقف اپنایا کہ چیف انفارمیشن کمشنر اور 2انفارمیشن کمشنرز کے عہدے خالی ہیں، 3اہم عہدوں کے خالی ہونے سے انفارمیشن کمیشن غیر فعال ہے۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو آفس سے ہدایات لینے کی ہدایت کی جبکہ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کو نوٹس کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق بعدازاں اسلام
Next Post
بخش علی گوٹھ کے خالی کوارٹر سے بچے کی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش برآمد
Fri Dec 9 , 2022
کراچی (پی پی آئی)گلشن اقبال کی اسکاؤٹ کالونی کے بخش علی گوٹھ میں خالی کوارٹر سے کئی روز پرانی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کہ ملنے والی لاش کمسن بچی کی ہے یا بچے کی تاہم تعفن اٹھنے پر مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی جس […]