دوحہ(پی پی آئی)قطر کی ادبی تنظیم بزمِ اردو قطر کے زیرِ اہتمام ٹی این جی سکول سیکنڈری کیمپس الوکرہ کے وسیع ہال میں شاعرِ سفارتِ محبت شیراز احمد بکالی کے دوسرے مجموعہکلام “محبتوں کے سفیر” کی پر وقار تقریبِ رونمائی اور محفلِ مشاعرہ منعقد ہوئی۔ پی پی آئی کے مطابق پروگرام کی صدارت پاکستانی سفارتکارسید مصطفیٰ ربانی نے کی جب کہ مہمانانِ خصوصی کے مسند پر محمد خالد بکالی اور معروف شاعر افتخار راغب جلوہ افروز ہوئے اور صاحبِ کتاب شیراز احمد بکالی نے مسندِ مہمانِ اعزازی کو رونق بخشی۔پروگرام کا با برکت آغاز تلاوتِ کلامِ اللہ سے ہوا جس کی سعادت حافظ شایان احمد بکالی کے حصے میں آئی۔ پہلے حصے کی نظامت کے فرائض ریاض احمد بکالی نے کلاسیکی شعرا کے عمدہ انتخاب کے ساتھ بحسن و خوبی انجام دئے جب کہ مشاعرے کی نظامت بزمِ اردو قطر کے صدر محمد رفیق شاد اکولوی نے اپنے مخصوص انداز و متبسم لہجے میں کی۔ استقبالیہ کلمات بزم کے چیئرمین ڈاکٹر فیصل حنیف نے ادا کیے۔نثری حصے میں شیراز احمد بکالی کی کتاب “محبتوں کے سفیر” اور ان کی شخصیت پر محمد رفیق شاد اکولوی، ڈاکٹر فیصل حنیف، افتخار راغب، فیاض بخاری کمال، اسفندیار انصاری، عائشہ مجاہد اور انور علی رانا نے مضامین پیش کیے
Next Post
انسدادبدعنوانی کاعالمی دن منایا گیا
Fri Dec 9 , 2022
ٹنڈو الہیار(پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے 9 دسمبر کو منایا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق اس دن کے منانے کا مقصد بد عنوانی کے خاتمے کیلئے لوگوں میں شعور و آگہی پیدا کرنا ہے۔
