اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے 10 معاونین خصوصی کو وزیر مملکت کا درجہ دے دیا گیا ہے۔کابینہ میں شامل ہونے والے معاونین خصوصی کو نئے وزرائے مملکت کا درجہ دینے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق وزیر مملکت کا درجہ نوابزادہ افتخار احمد خان بابر، مہر ارشاد احمد خان، رضا ربانی کھر، مہیش کمار ملانی، فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر کو دیا ہے۔اس کے علاوہ تسنیم احمد قریشی، محمد علی شاہ باچہ، سردار شاہجہان یوسف اور ملک نعمان احمد لنگڑیال کو وزیر مملکت کا درجہ سونپا گیا ہے۔
Next Post
نوشہرہ میں ٹرین کی زد میں آکر 3 افراد جاں بحق, ایک مرد2بچیاں شامل
Fri Dec 9 , 2022
نوشہرہ (پی پی آئی) اکوڑہ خٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس پشاور کی جانب گامزن تھی کہ حقانیہ مدرسہ کے قریب تین افراد ٹرین کی زد میں آکر کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے […]
