ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 16مثبت کیسزرپورٹ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائر س 16مثبت کیسزرپورٹ ہو گئے۔ قومی اداراہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5ہزار 439کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں 16نئے کیسز رپورٹ ہو ئے۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.29 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض بھی جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 34 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Next Post

کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Sat Dec 10 , 2022
کراچی(پی پی آئی) کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جبکہ گرفتار ملزم کا […]