اسلام آ باد /سری نگر(پی پی آ ئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت انصاف، مساوات، وقار اور انسانی حقوق کیلئے کام کرتی رہے گی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 74 سال قبل انسانی حقوق کا عالمی منشور منظور کیا، اس سال کا تھیم ”وقار، آزادی اور انصاف سب کے لیے“ ہے، انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان ان اقدار اور اس وڑن کی حقیقت میں ترجمانی کرتا ہے، قائداعظم محمد علی جناح کے ویڑن کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ سال پاکستان کے لیے خاصا مشکل رہا ہے، معاشی عدم استحکام سے لے کر سیلاب کی تباہ کاریوں تک عوام نے بہت نقصان اٹھایا، انہوں نے کہا کہ مساوات اور ناانصافی سے پاک معاشرے کے لیے یکجہتی سے کام کرنا چاہیے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جائے، کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم رکھا گیا ہے، حق خودارادیت کو “دہشت گرد انسداد دہشت گردی” کے بیانیے سے پامال کیا گیا، فوجی کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کے آزادی کے حق کو کچلنے کی کوشش کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری کھے گا، حکومت انصاف، مساوات، وقار اور انسانی حقوق کے لیے کام کرتی رہے گی۔
Next Post
عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رکھے: پاکستان
Sat Dec 10 , 2022
اسلام آباد/سری نگر(پی پی آ ئی)پاکستان نے ایک بار پھر عالمی برادی سے اپیل کی وہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آ واز بلند کریں۔ انسانی حقوق کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ اور مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے عالمی برادری سے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے […]