راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی لاہور ہا ئیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرک رکن راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت، سپیکر قومی اسمبلی اور راجہ ریاض سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ہاءئکورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے مقامی شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی جس میں راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ نے راجہ ریاض کی تعیناتی کے معاملہ کا جائزہ لینے کیلئے درخواستیں سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائی تھیں، سپیکر نے درخواستیں مسترد کر دیں۔ وکیل نے کہا کہ راجہ ریاض کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، اپوزیشن لیڈر نہیں بن سکتے، پی ٹی آئی نے کسی بھی ممبر کو بطور اپوزیشن لیڈر نامزد نہیں کیا، ان کی تعیناتی آئین کی خلاف ورزی ہے، تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت، سپیکر قومی اسمبلی اور راجہ ریاض کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Next Post

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 71 سے 75 ڈالر فی بیرل پر آگئی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 38 روپے کمی کا مکان

Sat Dec 10 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث ملک میں قیمتوں میں 38 روپے لٹر تک عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے اور قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 71 سے 75 ڈالر […]