کوئٹہ(پی پی آ ئی)سینیٹر اعظم سواتی کو سندھ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر اعظم سواتی پر ملک بھر میں مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، بلوچستان میں گرفتاری و رہائی کے حکم کے بعد انھیں سندھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں 13 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں، سندھ پولیس نے اعظم سواتی کو اپنی تحویل میں لے لیا، وکیل اقبال شاہ کے مطابق اعظم سواتی کو سندھ پولیس نے سرکاری طیارے میں منتقل کیا۔بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے میں اعظم سواتی کے خلاف مقدمے ختم کر کے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا، تاہم بلوچستان پولیس نے رہائی سے پہلے ہی اعظم سواتی کو سندھ پولیس کے حوالے کر دیا۔دوسری طرف اسلام آباد انتظامیہ نے اعظم سواتی کے چار فارم ہاؤس سیل کر دیے ہیں، سی ڈی اے نے فارم ہاؤسز سے غیر قانونی تعمیرات گرانے کے لیے اعظم سواتی کی اہلیہ کو نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فارم ہاؤسز پر غیر قانونی تعمیرات 7 دن میں گرائی جائیں، تعمیل نہ ہونے پر سی ڈی اے از خود تعمیرات گرا دے گی۔
Next Post
سی ڈی اے نے سینیٹر اعظم سواتی کا فارم ہاؤس سیل کر دیا
Sat Dec 10 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آئی) کیپٹل ڈویلمپنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ طاہرہ سواتی سمیت چار فارم ہاؤسز سیل کردیئے۔غیرقانونی تعمیرات پرمتعدد مرتبہ جاری کئے گئے سی ڈی اے کیشوکازنوٹسز پرعملدرآمد نہ کرنے اورسی ڈی اے کیخلاف عدالت سے حاصل کیے گئے […]
