جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکی سفیر کا دورہ پشاور، لڑکیوں کی تعلیم کے منصوبے کا افتتاح

پشاور (پی پی آئی) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پشاور میں لڑکیوں کی تعلیم کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق پشاور میں 4 سالہ تعلیمی منصوبے کے لیے امریکی حکومت 40 لاکھ ڈالر کی معاونت فراہم کرے گی۔ اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہریوں بالخصوص لڑکیوں کے مستقبل کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ خیبرپختونخوا حکومت سے تعلیمی شعبہ کی ترقی پر کام کرتا رہے گا۔صوبائی وزیر شہرام ترکئی نے کہا کہ منصوبے سے اسکول کے انتظام کو مزید فعال بنانے کے قابل ہو سکیں گے جبکہ اس منصوبے کے تحت اسکول کے معیار میں بھی اضافہ ہو گا۔