سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئٹہ میں برفباری کا امکان کوئٹہ، زیارت اور قلات میں درجہ حرارت نکتہ انجماد سے بھی گر گیا

کوئٹہ(پی پی آ ئی)کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشترعلاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 سینٹی گریڈ جبکہ قلات اور زیارت میں درجہ حرارت منفی 3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ کوئٹہ میں موسم ابرآلود اور ہلکی بارش کا امکان ہے، زیارت اور پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے۔مشیر داخلہ بلوچستان میرضیا لانگو نے ممکنہ برفباری اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کررکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے۔