سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عوام کا اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ شیر آ رہا ہے:مریم اورنگزیب

راولپنڈی(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کے دور میں مہنگائی کی شرح 2.3 فیصد تھی، عوام کا اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ شیر آ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ ن لیگ نے ملک میں کارخانے لگائے، لنگر خانے نہیں،سازشی، نااہل امپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار کرتا رہا،نوازشریف نے ملک کو موٹرویز بنا کر دیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ آپ کی سیاسی دہشتگرد ہو،سوال پوچھیں تو ان کی سانس بند ہو جاتی ہے،آپ نے چوری نہیں کی تو جواب دیں،نوازشریف اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر ہر روز پیشی کیلئے آتا تھا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ 8 سال تک فارن فنڈنگ کیس کا جواب نہیں دیا،4 سال مسلط رہنے کے بعد عمران خان کہتے ہیں بااختیار نہیں تھا،ان کاکہناتھا کہ نوازشریف نے پنجاب کو آباد، تحریک انصاف نے برباد کیا،نوازشریف کے دور میں لوگوں کے پاس روزگار تھا، لنگر خانے نہیں، نوازشریف نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے سی پیک لارہاتھا۔انہوں نے کہاکہ رانا ثنا اللہ کے سیل میں چیونٹیاں چھوڑی گئیں،ڈیلی میل کے صحافی کو وزیراعظم ہاوس میں بٹھا کر خبر لگوائی گئی۔