کراچی بلدیہ کباڑی چوک ، کورنگی نمبر 2½ ، بن قاسم نیشنل ٹائلز کے قریب مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی

کراچی شیرپاؤ کالونی ، بلال کالونی اور نیو کراچی لیاری ندی میں پولیس کے ڈاکوؤں سے مقابلے ، 3 گرفتار

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا رات گئے دورہ ، شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ

محرم الحرام ایثار، قربانی، صبر اور حق و صداقت کا مہینہ ہے : مسلم لیگ فنکشنل سندھ

ٹھٹھہ پولیس کا عاشورہ محرم کیلئے کانٹیجینسی پلان مرتب ، 1,279 پولیس اہلکار تعینات

کراچی کیماڑی کے سمندر سے ایدھی بحری رضاکاروں نے نوجوان کی لاش نکال لی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان جب کہیں گے، پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل کردیں گے:فرخ حبیب

فیصل آباد(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنمافرخ حبیب نے دعویٰ کرتے ہو ئے کہا کہ عمران خان جب کہیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پروزی الٰہی اسمبلی تحلیل کردیں گے۔اقبال اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے حکومت کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے کہا کہ جب سے شریف خاندان کی نالائق حکومت آئی، ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے اور عمران خان کی ایک گھڑی کو مسئلہ بنا کر واویلا کیا جا رہا ہے۔ شہباز شریف پر سولہ ارب کا کرپشن کا کیس تھا، انہوں نے پاکستان کے قانون کا مذاق بنایا ہوا ہے۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر طبقہ پریشان ہے لیکن ان لاڈلوں کو حکومت چاہیے، لوگوں سے بجلی کے بل تک ادا کرنے کی سکت نہیں رہی، 88 فیصد عوام کہتے ہیں ملک صحیح سمت نہیں چل رہا، ہم اس نظام کا حصہ نہیں رہیں گے، پرویز الٰہی اپنی بات پر قائم ہیں جب عمران خان کہیں گے اسمبلی توڑ دیں گے۔