کراچی گلشنِ اقبال نزد سفاری پارک کے میٹرو شاپنگ مال کی چھت پر آتشزدگی ،جانی نقصان نہیں ہوا

خیبر پختونخوا میں شہید فوجی جوان جھمپیر کے قریبی گاؤں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

سری لنکن قونصل جنرل سنجیوا پتیویلا کی سندھ گورنر سے ملاقات؛ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال

پی ٹی آئی سندھ کی عوامی رابطہ مہم جاری؛ مختلف مقامات پر سرگرمیاں

سندھ کے وزیر اعلیٰ نے صدر زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد دی

وزیر اعظم نے دشمن کے حملے کو ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہباز، زرداری حکومت نے ملک کو کنگال کر دیا: عمر سرفراز چیمہ

لاہور(پی پی آئی) مشیر داخلہ و اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز زرداری حکومت نے ملک کو کنگال کر دیا۔پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پٹرول کی اضافی قیمت سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، عالمی منڈی میں پٹرول سستا لیکن یہاں مہنگا بیچا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب منی لانڈرنگ کے ماہر لوگ اقتدار پر قابض ہوں تو ڈالروں کی اسمگلنگ کیسے رک سکتی ہے؟ اسحاق ڈار خود شریف خاندان کی چوری کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے ٹھکانے لگاتے ہیں، امپورٹڈ حکومت کا ایک ایک پل ملک و قوم کیلئے تباہی کا باعث بن رہا ہے۔