پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس خواجہ برادران کی بریت کی درخواست پر سماعت10 جنوری تک ملتوی

لاہور(پی پی آئی)پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس میں خواجہ برادران کی بریت کی درخواست پر سماعت جج کی رخصت کے باعث 10 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ برادران کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی،وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق اور ن لیگی رہنما سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے،احتساب عدالت لاہور کے جج قمر الزمان کے چھٹی پر ہونے کے باعث کارروائی موخر کر دی گئی، درخواست پر سماعت10 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

Next Post

منی لانڈرنگ کیس، سلیمان شہباز کی 14 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا

Tue Dec 13 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی 14 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ذرا ئع کے مطابق سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحب زادے سلیمان […]