خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

منی لانڈرنگ کیس، سلیمان شہباز کی 14 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی 14 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ذرا ئع کے مطابق سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحب زادے سلیمان شہبازعدالت کے روبرو پیش ہوئے،عدالت نے سلیمان شہباز کی 14 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے سلیمان شہباز کو 14 روز میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے، عمران خان نے اپنے دور میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا تھا، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے، ہم نے لندن میں بھی اپنے کیسز کا دفاع کیا۔ سلیمان شہباز کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے ہمارے خلاف مقدمات کے نام پر لندن میں عیاشیاں کیں، این سی اے نے عمران خان کے منہ پر زور دار تھپڑ مارا، کہاں گئی منی لانڈرنگ، کہاں گیا کرپشن کا پیسہ؟ لیگی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے دوران شہزاد اکبر ڈیوڈ روز کو نیب کے سیلز میں لے کر آیا، شہزاد اکبر نے ڈیوڈ روز کو نیب میں جھوٹی بریفنگ دی۔ وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا کہ شہزاد اکبر نے ڈیلی میل میں جھوٹی خبر لگوائی، برطانیہ کی عدالتوں میں بھی ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے، عمران خان نے قوم کو گمراہ کیا، ہم عمران خان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، جواب دینا پڑے گا، عمران خان نے سائفر پر ڈرامے بازی کی، اب امریکی کے پاؤں پڑگیا۔