شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت ہمیشہ مظلوم کارڈ کھیل کر اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتا ہے: رپورٹ

اسلام آباد(پی پی آ ئی)پاکستان اور کشمیر کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لیے بھارت کی جانب سے اپنی پارلیمنٹ پر کیے جانے والے جعلی حملے کی آج 21ویں برسی ہے۔کشمیر میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے اپنے مذموم عزائم کو حاصل کرنے کے لیے جعلی کارروائیوں کی نئی تاریخ رقم کی ہے اور 13دسمبر 2001کا حملہ بھی ایسی ہی کارروائیوں میں سے ایک تھی۔ پارلیمنٹ پر حملے جیسے ڈراموں کا مقصد پاکستان اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بدنام کرنا تھا۔رپورٹ میں سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے، پٹھانکوٹ، اوڑی، پلوامہ اور جموں میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر حملوں کا بھی حوالہ دیاگیا ہے جو بھارت کی طرف سے کی گئی کچھ دیگرجعلی کارروائیاں ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارت نے اپنے پاکستان دشمن اور تحریک آزادی کے خلاف ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ہمیشہ جھوٹ کو ریاستی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔بھارت ہمیشہ مظلوم کارڈ کھیلتا ہے اور اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ماضی میں بھارت نے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پاکستان کو جعلی آپریشنوں میں ملوث کرنے کی کوشش کی ہے۔