شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آٹے اور چینی کی خرید و فروخت میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کروڑوں روپے مالیت کے آٹے اور چینی کی خرید و فروخت میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وجیہہ قمر کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزارت صنعت و پیداوار کے آڈٹ اعتراضات برائے مالی سال 19،2018 انیس کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے پی ٹی آئی کے دور میں آٹے اور چینی کی خرید و فروخت میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا۔آڈٹ حکام کے مطابق شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں سبسڈی والا آٹا بازار میں مہنگے داموں فروخت کیا گیا۔ کروڑوں روپے کا آٹا صرف کاغذوں میں خریدا اور بیچا گیا۔سیکرٹری صنعت و پیداوار نے بتایا کہ معاملے کی انکوائری کی گئی اور بے ضابطگیاں ثابت ہوئیں۔ شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں ریجنل منیجر کو معطل کردیا گیا۔کنوینئر کمیٹی کا کہنا تھا کہ دن کی روشنی میں ڈاکے پڑ رہے ہیں۔ ابھی تک ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔نزہت پٹھان نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بدنامی کا دھبہ بن چکی ہے۔ محکمے کے افسران ارب پتی بن چکے ہیں۔ کمیٹی نے معاملے کی انکوائری رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔