سرینگر میں آتشزدگی میں سی آر پی ایف کیمپ بری طرح متاثر کیمپ کی بالائی منزل مکمل طور پرجل کر خاکستر، آگ لگنے کی تحقیقات

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں منگل کی صبح سرینگر کے علاقے اندرا نگرمیں آگ بھڑک اٹھنے سے بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک کیمپ اور ایک عارضی شیڈ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق آگ اندرا نگر میں سی آر پی ایف کی 73بٹالین کے ایک کیمپ کی بالائی منزل سے لگی۔آگ پر بروقت قابوپالیاگیا تاہم کیمپ کی بالائی منزل مکمل طور پرجل کر خاکستر ہو ئی اور ایک شیڈ کو بھی نقصان پہنچا۔ادھر پولیس آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لے رہی ہے اور اس بات کا پتہ لگا رہی ہے کہ سی آر پی ایف کے اہلکار جو اکثر اپنے سینئرز کے ہاتھوں امتیازی سلوک سے ناخوش رہتے ہیں کا تو آتشزدگی کے واقعے میں کوئی ہاتھ نہیں ہے۔

Next Post

سندھ کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری 22سے 31 دسمبر تک بند ادارے 2 جنوری کو کھلیں گے

Tue Dec 13 , 2022
کراچی (پی پی آئی)محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تمام نجی و سرکاری سکولز وکالجز میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پی پی آئی کے مطابقچند روز قبل سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا،جس کا محکمہ سکول تعلیم نے […]