سندھ میں نصاب میں ترجمے کیساتھ قرآن شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں پرائمری سے کالج تک نصاب میں قرا?ن پاک بمعہ ترجمہ شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ میں پرائمری سے کالج تک نصاب میں ترجمے کیساتھ قرآن پاک شامل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار وکیل نے موقف دیا کہ پنجاب اسمبلی نے صوبے میں قرآن پاک نصاب میں شامل کرنے کی منظوری دی۔ سندھ میں بھی پنجاب کی طرز پر قرآن پاک کو نصاب میں شامل کیا جائے۔
درخواست گزار وکیل نے موقف دیا کہ صوبے میں تعلیمی نصاب میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دی جائے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا پڑھانا ہے، یہ طے کرنا حکومت اور اسمبلی کا کام ہے۔ ہم کیا قانون سازی کے لئے بھی ہدایت جاری کریں؟ کل آپ کہیں گے شہریوں کا ڈریس کوڈ بھی طے کیا جائے۔ آپ حکم کریں کہ شہری کون سا لباس پہنیں گے اور کون سا نہیں۔ انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کا رول آئین میں واضح ہے۔عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Next Post

سرینگر میں آتشزدگی میں سی آر پی ایف کیمپ بری طرح متاثر کیمپ کی بالائی منزل مکمل طور پرجل کر خاکستر، آگ لگنے کی تحقیقات

Tue Dec 13 , 2022
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں منگل کی صبح سرینگر کے علاقے اندرا نگرمیں آگ بھڑک اٹھنے سے بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک کیمپ اور ایک عارضی شیڈ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق آگ اندرا نگر میں سی آر پی ایف […]