اسلام آباد (پی پی آ ئی) وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئین کی رو سے قومی اسمبلی مکمل ہے، قانون سازی کرنا اسمبلی کا استحقاق ہے جسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما خوا جہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی خالی ہونیوالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی والے تنخواہیں لینے کے باوجود اسمبلی کی کارروائی میں شریک نہیں ہوتے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی ممبر کو اسمبلی کارروائی میں جبراً شریک کرنے یا اکثریت کے باوجود قانون سازی پر قدغن کا کوئی قانون موجود نہیں ہے۔
Next Post
مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فورسز نے مزید 8بے گناہ کشمیریوں کیخلاف چارج شیٹ دائر کر دیا
Wed Dec 14 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی سیکورٹی فورسز نے مزید 8بے گناہ کشمیریوں کے خلاف درج جھوٹے مقدمے میں چارج شیٹ دائر کر دی ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز نے اپنی چارج شیٹ میں ان نوجوانوں کو رواں سال […]
