اسلام آباد(پی پی آئی) ایو ن فیلڈ ریفرنس میں نیب نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت حتمی فیصلہ قرار دیتے ہوئے نیب نے دونوں کی بریت کو درست تسلیم کر لیا، نیب راولپنڈی نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کیخلاف اپیلیں نہ کرنے کا تحریری آرڈر جاری بھی کر دیا۔ڈی جی نیب راولپنڈی فرمان اللہ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی بریت کیخلاف اپیلیں نہ کرنے کی منظوری دے دی۔
Next Post
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 15 روپے تک کمی کا امکان
Wed Dec 14 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے آئندہ 15 روز کے لئے قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیپر تیار کر لیا، گزشتہ 15 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں […]