بھارت پاکستان میں دہشتگرد ی کے واقعات میں ملوث، ثبوت موجود ہیں: حنا ربانی امن کو نقصان پہنچانے والی بھارتی تخریب کاریوں پر خاموش نہیں رہیں گے، پاکستان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بہت قربانیاں دی ہیں، بھارت پاکستان میں دہشتگرد ی کے واقعات میں ملوث، ثبوت موجود ہیں،پاکستان امن کو نقصان پہنچانے والی بھارتی تخریب کاریوں پر خاموش نہیں ہوگا، ہمارے پاس بھارت کی جانب سے تخر یبی کارروائیوں کے ناقابل تردید شواہد ہیں۔وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، پاکستان بھارت کی دہشتگردی کو ثبوت کیساتھ پیش کر رہا ہے، لاہور جوہر ٹاؤن میں دہشتگردی، بھارت کیخلاف ناقابل تردید ثبوت ملے ہیں، پاکستان نے بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کا ڈوزیئر بھی پیش کیا۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ہمیشہ جھٹلاتا رہا ہے۔ بھارت پاکستان میں امن ہی نہیں چاہتا، بھارت کالعدم تنظیم بی ایل اے کو بھی پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے۔ صرف بھارت کو اگر ذمہ دار نہ بھی سمجھیں تو ماضی اور حالیہ واقعات وہاں سے دہشت گردی ثابت کرتی ہے۔حنا ربانی کھرنے کہا کہ بھارت کی جانب سے جو کارروائیاں ہورہی ہیں، اس سے خطے کو براہ راست نقصان پہنچ رہا ہے، ہمارے پاس بھارت کے ملوث ہونے ثبوت ہیں، اس بات سے انکار نہیں کہ سی پیک کو متاثر کرنے میں بھی بھارت ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بھارت کے خلاف جو شواہد تھے ان میں سے ہم نے کچھ یو این سیکریٹری جنرل کو بھی پیش کیے، ہمیں امید ہے بین الاقوامی برادری بھارت کے منفی عزائم پر اس کا احتساب کرے گی۔

Next Post

ملک دیوالیہ نہیں ہوگا،پاکستان کوسری لنکا بنانے کے خواہشمند مایوس ہونگے:وزیراعظم

Wed Dec 14 , 2022
اسلام آباد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو سری لنکا بنانے کی خواہش رکھنے والوں کو ہمیشہ کی طرح مایوسی ہوگی۔ حکومت کی معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی تباہ حال معیشت […]