شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چوہدری نثار علیخان کی چار سال بعد سیاسی منظرنامے پر واپسی موروثی سیاست کیخلاف ہوں بیٹے تیمورکو میدان میں نہیں اتاروں گا پچھلے چار سال میں ’گالی کی سیاست‘ کا حصہ نہیں بنا:سابق وزیر داخلہ

اسلام آباد (پی پی آئی)چار سال کے طویل وقفے کے بعد مسلم لیگ(ن) کے منحرف رہنما چوہدری نثار علی خان کی سیاسی منظرنامے پر دوبارہ واپسی ہوئی ہے جہاں انہوں نے اپنے دو مختلف حلقوں میں حامیوں سے ملاقاتوں کے بعد یہ اعلان کیا ہے کہ وہ سیاسی کھیل سے باہر نہیں ہیں اور وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔پی پی آئی کے مطابق تجربہ کار سیاستدان نے 2018 کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے جیپ کے انتخابی نشان کے ساتھ حصہ لیا تھا وہ اپنی قومی اسمبلی کی نشست ہار گئے تھے البتہ پنجاب اسمبلی کی ایک نشست جیتنے میں کامیاب رہے۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سابق کونسلر اور قریبی ساتھی سعید نواز کے گھر پر اپنے پہلے اجلاس میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ عام انتخابات نئی حکمت عملی کے ساتھ لڑیں گے اور اس بات کا اعلان الیکشن سے قبل کریں گے کہ وہ کس سیاسی جماعت اور کس حلقے کی نمائندگی کریں گے۔تاہم انہوں نے واہ میں اپنے خطاب میں واضح کیا کہ وہ موروثی سیاست کے خلاف ہیں اور اپنے بیٹے تیمور علی خان کو کسی بھی حلقے میں بطور امیدوار میدان میں نہیں اتاریں گے۔گوکہ اس موقع پر ان کا بیٹا بھی ان کے ساتھ تھا لیکن انہوں نے اس تاثر کو زائل کیا کہ وہ اپنے بیٹے کو کسی ایک حلقے سے سیاسی میدان میں اتار رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ پچھلے چار سالوں میں ’گالی کی سیاست‘ کا حصہ نہیں بنے اور اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنے حلقے کے عوام بالخصوص اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کے بہترین مفاد میں اپنے حلقے میں سیاسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کریں۔