کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا12واں جلسہ تقسیمِ اسنادآج ہوگا

کراچی (پی پی آئی)ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بارہویں جلسہ تقسیمِ اسناد کا انعقاد جمعرات، 15 دسمبر کو ”اوجھا کرکٹ اسٹیڈیم ” میں ہوگا، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ گریجویٹس کی فل ڈریس ریہرسل بدھ 14 دسمبر صبح 9 بجے ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی کے ملحقہ اداروں اور ذیلی شعبوں کے2 ہزار سے زائد طالبہ وطالبات کو ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی۔کانووکیشن کمیٹی کی چیئرپرسن پروفیسر صبا سہیل کی جانب سے دیگر کمیٹی ممبران سے رابطے کے ذریعے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ کانوکیشن کی ذیلی کمیٹیوں کے تمام سربراہاں کی جانب سے کانووکیشن کے مقام ” اوجھا کرکٹ اسٹیڈیم” کا دورہ کیا گیا اور جاری تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔مہمان خصوصی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری جبکہ مہمانِ اعزازی صوبائی وزیرِصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ہونگی جبکہ دیگر اہم شخصیات کی آمد متوقع ہے۔