پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حریت رہنماؤں کا کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت پر ’او آئی سی‘کا شکریہ

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت پر ’او آئی سی‘کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ ٰکے دورہ پاکستان کے دوران کشمیر کے بارے میں دیے گئے انکے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مسلم ممالک کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے مل کر آواز بلند کریں گے۔ حریت رہنما نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی طرف سے دیے گئے حق، حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر وحشانہ مظالم کا نشانہ بنانے پر بھارت کو شٹ اپ کال دی جائے۔ انہوں نے او آئی سی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ محصور کشمیریوں کی مدد کے لیے آگے آئیں،بھارت حریت رہنماؤں، صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور عام نوجوانوں کو جعلی مقدمات میں گرفتار کر رہا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے این آئی اے، ای ڈی اور ایس آئی اے جیسی بدنام زمانہ ایجنسیوں کو استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ حریت رہنماؤں سمیت سینکڑوں کشمیری اس وقت بھارتی جیلوں میں کالے قوانین پبلک سفیٹی ایکٹ اور یو اے پی اے کے تحت نظربندی کا سامنا کرکر رہے ہیں۔