پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عوام اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر عمران خان کیساتھ ہیں: مسرت جمشید

لاہور(پی پی آ ئی) ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مریم کی کنیز اول ہم سے حساب مانگنے سے پہلے اپنے آقاؤں کے جواب جمع کرائے، قانون بدل کر کیسز سے جان چھڑانے کو باعزت نہیں بے عزتی سے بری ہونا کہتے ہیں۔لاہور سے نکلنے والی تمام ریلیوں میں عوام کی بھرپور شرکت نے ثابت کیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر چیئرمین کے ساتھ کھڑی ہے، اس وقت تمام بحرانوں کا حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں۔ترجمان وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ عوامی احتجاج کی لہر کا فیصلہ کن مرحلہ 17 دسمبر بروز ہفتہ لبرٹی چوک پر ہوگا۔