پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس، حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔ذرا ئع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، حمزہ شہباز بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے اور عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ حمزہ شہباز بیٹی کے علاج کیلئے لندن میں ہیں،عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت12 جنوری تک ملتوی کردی۔