پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، شہری کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ای سی سی نے جشن آزادی پروگرامز کیلئے 75 کروڑ روپے کی منظوری دی،رقم کا زیادہ حصہ پرویز اشرف کے حکم پر اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات پر خرچ ہوا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے سیلاب کے دوران 25 ارکان کے ساتھ بیرون ملک دورے کئے۔بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔