پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موٹروے منصوبے میں کرپشن کیس سابق ڈی سی نوشہرو فیروز کے گرفتاری وارنٹس جاری

اسلام آباد(پی پی آ ئی) انٹرپول نے ایم 6 منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق ڈی سی کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرپول نے ایم 6 سکھر حیدر آباد موٹر وے منصوبے میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق ڈی سی نوشہرو فیروز کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹس جاری کیے۔تاشفین عالم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے حیدرآباد نے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا، سابق ڈی سی پر موٹر وے منصوبے میں 3 ارب روپے سے زائد رقم کی خوردبرد کا الزام ہے۔دوسری جانب گرفتار سابق ڈی سی مٹیاری کو مزید 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔