پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات امن کیلئے ضروری ہیں:فاروق عبداللہ

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرت میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات امن و خوشحالی کیلئے ضروری ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے بغیر بھارت میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکتا۔ کشمیر میڈیا کے مطابق فاروق عبداللہ نے نئی دلی میں انڈو،عرب لیگ حیدرآباد کے زیراہتمام منعقدہ پروگرام ’ہند،عرب یوم یکجہتی‘سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی ایشیا میں امن وخوشحالی کے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری ناگزیرہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت اور عرب ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہیں اور اگرعرب ممالک متحد رہیں گے اور وہاں امن واستحکام ہوگا تو اس کاسب سے زیادہ فائدہ بھارت کو ہوگا۔ فاروق عبداللہ نے اپنے خطاب پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری پر زوردیتے ہوئے کہاکہ اسکے بغیر ہندوستان میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ تقریب سے سابق رکن پارلیمنٹ محمدادیب نے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان اور عرب ملکوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں بھارت میں موجود عرب ممالک کے سفیر اور دیگر نے بھی شرکت کی۔